پیرس (نیوز ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے دورہ فرانس کے دوران گزشتہ روز صدر عمانویل میکرون سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور عالمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات کے بعد جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت اور فرانس دہشت گردی کے خلاف جاری تعاون کو مزید وسیع اور گہرا کریں گے ملاقات میں مودی نے کہا کہ بھارت اور فرانس کو دہشت گردی اور ماحولیاتی تبدیلی کے 2 بڑے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور فرانس دہشت گردی کی لعنت سے درپیش خطرے کو سمجھتا ہے دہشت گریڈ نے بھارت اور فرانس سمیت ساری دنیا کو متاثر کیا ہے جس سے نمٹنے کیلئے اور دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے دنیا کو متحد ہونے کی اشد ضرورت ہے۔ بھارت ماحولیاتی تحفظ کے پیرس معاہدے کی حمایت جاری رکھے گا اس معاہدے سے ترقی اور خوشحالی آئے گی اور آنے والی نسلوں کو فائدہ ہو گا۔ انہوں نے کہا پیرس معاہدہ اعتماد اور عقیدے کا اصول ہے جس سے اس کرہ ارض اور قدرتی وسائل کے تحفظ میں مدد ملے گی۔ ہمیں اپنا مستقبل بچانے کیلئے لازمی کچھ کرنا چاہئے اس موقع پر فرانسیسی صدر عمانویل میکرون نے کہا کہ وزیراعظم مودی کے ساتھ دہشت گردی کے معاملے پر انکی تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔ فرانس دہشت گردی کے خلاف بھارت کی جنگ میں اسکی بھرپور حمایت کرتا ہے ملاقات کے دونوں ممالک کے سربراہان نے عزم ظاہر کیا کہ دہشت گردی کی تمام اشکال اور اصناف کے خلاف وہ ملکر جنگ کریں گے مودی نے فرانسیسی صدر کو دورہ بھارت کی دعوت جو انہوں نے قبول کر لی اور کہا کہ وہ سال کے آخر تک بھارت کا دورہ کریں گے۔
دہشت گردی کیخلاف کوششوں اورتعاون کو مزید وسعت دینگے بھارت اور فرانس کا اعلان
Jun 04, 2017