تہران (آئی این پی) ایران کے شہر شیراز کی سپرمارکیٹ میں دھماکے کے نتیجے میں 35 افراد زخمی ہو گئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی ایرانی شہر شیراز کی ایک سپرمارکیٹ میں دھماکے کے نتیجے میں 35 افراد زخمی ہو گئے۔ فی الحال یہ معلوم نہیں ہوا ہے کہ یہ دھماکا کیوں ہوا، تاہم بتایا گیا ہے کہ دھماکا اتنا شدید تھا کہ سپر مارکیٹ کی عمارت منہدم ہو گئی جب کہ آس پاس کی متعدد عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ اس واقعے کے بعد 16 افراد کو ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے، جو شدید جھلسے ہوئے ہیں۔