جارحیت کا شکار بچوں کا عالمی دن آج منایا جائے گا

Jun 04, 2017

عارف والا(اے این این) پاکستان سمیت دنیا بھر میں جارحیت کا شکار بچوں کا عالمی دن آج 4 جون بروز اتوار کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد جسمانی و دماغی تشدد کا شکار ہونے والے اور بے گھر بچوںکی تکالیف کے متعلق عوام کو آگاہی فراہم کرنا ہے۔ اس سلسلہ میں بچوں کے حقوق کیلئے سرگر م سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام ملک بھر میںسیمینارز ، واکس ،ریلیاں اور دیگر تقریبات انعقاد پذیر ہوں گی جن میں مقر رین بچوں کے حقوق کے متعلق معلومات اور عوام کو آگاہی فراہم کریں گے ۔زرائع کے مطابق پاکستان میں ہردس میں سے ایک بچہ جارحیت کا شکار ہے۔

مزیدخبریں