ملتان (خاتون رپورٹر) سجادہ نشین دربار حضرت شاہ شمسؒ مخدوم سید طارق عباس شمسی نے کہا ہے کہ نعت گوئی حضور نبی کریم سے محبت وعقیدت کے اظہار کا م¶ثر ذریعہ ہے نئی نسل میں حب رسول کو پروان چڑھانے کے لئے محفل نعت جیسی تقریبات وقت کی اہم ضرورت ہیں جن سے ہمیں اپنے بچوں میں تعلیمات نبوی کو فروغ دینے میں مدد ملتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ینگ پاکستانیز ملتان کے زیراہتمام ایئر یونیورسٹی ملتان میں بسلسلہ رمضان المبارک 14 ویں سالانہ جائزہ حسن قرات ونعت شریف کی محفل جو کہ شمع بناسپتی و کوکنگ آئل حفیظ گھی اینڈ جنرل ملز ملتان کے تعاون سے منعقد ہوئی سے صدارتی خطاب میں کیا تقریب کے مہمانان خاص میں خاتون سماجی رہنما مسز طاہرہ نجم مسز نذیراں اقبال مسز فریدہ ظفر پرنسپل گورنمنٹ اقبال سیکنڈری سکول پروفیسر عنایت علی قریشی ڈائریکٹر جناح پبلک سکول نوید ہاشمی صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم اور مارکیٹنگ منیجر شمع بناسپتی عمران اعظمی تھے۔