ملتان (کرائم رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ)شجاع آباد میں کار میں بند ہو جانے والا تیسرا بچہ 8سالہ عالم شیر بھی ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ زکریا ٹائون میں تینوں بچے کھیلنے کے دوران کار میں جا کر بیٹھ گئے تھے ، اور کار کے دروازے اچانک لاک ہونے سے تینوں بچے گاڑی میں پھنس گئے، شدید گرمی میں دم گھنٹے پر عالم شیر کوتشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ دم توڑ گیا ، ایک روز قبل سات سالہ علی حسن اور پانچ سالہ شہروز جاں بحق ہو گئے تھے ۔تینوں بچے آپس میں چچا زاد بھائی تھے ، نعش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا، ہر طرف آہ و بکا اور سسکیاں ، والدین غم سے نڈھال ہو گئے۔
شجاع آباد: کار میں بند ہونے والا تیسرا بچہ بھی دم توڑ گیا، گھر پر کہرام
Jun 04, 2017