پاکستا ن آئندہ 10 برسوں میں ایشیا کی اہم ترین مارکیٹ بن سکتا ہے: سویڈش سرمایہ کار

Jun 04, 2017

مراکو (آن لائن)سویڈن کے سرمایہ کار میٹیئس مارٹنسن کا کہنا ہے کہ پاکستانی دنیا کے ذہین ترین لوگوں میں شامل ہیں، پاکستان کو آئندہ دس برسوں میں ایشیا کی اہم مارکیٹ بنتا دیکھ رہا ہوں۔ میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان سٹاک ایکسچینج کے ساتھ 2005 سے کام کررہے ہیں اور بہت متاثر ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں نو سال سے جاری جمہوری عمل چلتا رہے توپاکستان اگلے دس برسوں میں ایشیا کی اہم ترین مارکیٹ بن سکتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان معلومات تک رسائی اور لیکویڈیٹی کے معاملے میں کافی آگے ہے۔ میٹیئس مارٹنسن نے پاکستان میں پہلا غیر ملکی ایکوٹی فنڈ قائم کیا تھا جس کی موجودہ مالیت 100 ملین ڈالر ہے۔انہوں نے بتایا کہ کچھ سرمایہ کار اب بھی پاکستان کا نام سن کر ہچکچاتے ہیں، یہ ڈر دور ہوگیا تو ہمارا فنڈ مزید بڑھ سکتا ہے۔

مزیدخبریں