کراچی (وقائع نگار ) جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت نے 8 ماہ کی بچی کے اغوا کے مقدمے میں دو خواتین ملزمان کو جیل بھیج دیا۔ ملزمان کے قبضے سے 8 ماہ کی بچی کو بازیاب کرا لیا گیا تھا۔ مغوی بچی کو ناظم آباد کے ہسپتال سے اغوا کیا گیا تھا بچی کے والدین کی جانب سے بچی کی حوالگی کے لئے درخواست دائر کی گئی ہے جب کہ ناظم آباد پولیس نے تفتیش کے لئے ملزمان کو تحویل میں لینے کی درخواست دائر کی ہے۔