واشنگٹن (بی بی سی+اے این این) امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے متنبہ کیا ہے کہ امریکہ ساؤتھ چائنہ سی یعنی جنوبی بحیرۂ چین کے مصنوعی جزائر پر چینی ملیٹریائزیشن کو قبول نہیں کرے گا۔ سنگاپور میں سلامتی سے متعلق ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس قسم کے اقدامات سے خطے کے استحکام کو نقصان پہنچے گا۔ شینگری لا ڈائیلاگ فورم کے سالانہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے جنرل میٹس نے کہا ’’ہم مصنوعی جزائم کو فوجی سرگرمی کا اڈہ بنانے والے اور حد سے زیادہ آبی دعوے کرنے والے ممالک کی مخالفت کرتے ہیں۔ ہم موجودہ یکطرفہ صورتحال میں جابرانہ تبدیلی کو قبول کر سکتے ہیں نہ کریں گے‘‘ صدر ٹرمپ اور دوسرے سینئر امریکی اہلکاروں نے بار بار کہا کہ وہ جنوبی بحیرۂ چین میں اپنے مفادات کا تحفظ کریں گے۔ چین کے ساتھ تعلقات بحراوقیانوس خطے میں استحکام کیلئے انتہائی اہم ہے۔ چین کے ساتھ تعمیری اور نتیجہ خیز تعلقات چاہتے ہیں۔
بیجنگ کی جنوبی چینی سمندر مصنوعی جزائر پر فوجی سرگرمیاں قبول نہیں :امریکہ کا انتباہ
Jun 04, 2017