ملتان (اے این این) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ عمران خان کیساتھ اقتدار کے لالچی لوگ شامل ہو رہے ہیں، لوٹے اکٹھے کرنے سے ملک میں تبدیلیاں نہیں آتیں،جو لوگ ہمارے ساتھ رہ کرکچھ نہیں کرسکے وہ دوسری پارٹی کو کونسے ’’ چارچاند‘ ‘ لگا ئیں گے، پاکستان کے اندرابھی کئی پانامہ سامنے آئیں گے ،ملکی نظام میں ایک ایسا ادارہ ہونا چاہیے جو کرپشن کے خاتمے کیلئے بلاخوف وخطر کام کرے ،تمام سیاسی جماعتوں سے گزارش ہے وہ ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے ملکر کام کریں۔جنوبی پنجاب کے عہدے داروں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے یہ بات کہی ۔