لندن میں دہشت گردی کے واقعات پر امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے سوشل میڈیاپرردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ برطانیہ کی ہرقسم کی مددکے لیے تیارہیں۔امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے کہا کہ ضرورت ہے کہ تحفظ کے لیے سفری پابندیوں کااطلاق کیاجائے۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکی شہریوں کوچوکنااورمضبوط رہناہوگا۔ادھر امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ لندن واقعے پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں،امریکا نے لندن میں امریکی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔
برطانیہ کی ہرقسم کی مدد کے لیے تیار ہیں،امریکی شہری چوکنا رہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
Jun 04, 2017 | 12:08