انڈین ٹیم کا گرین شرٹس کو جیت کیلئے 324 رنزکاہدف

برمنگھم(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور بھارت کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کے اہم ترین میچ میں بھارت نے بیٹنگ کرتے ہوئے  48اوورزمیں3وکٹ کےنقصان پر319رنزبنائے ہیں-بارش کےباعث میچ فی اننگز48اوورزتک محدودکردیاگیاتھا- ڈک ورتھ لوئس میتھڈکےتحت پاکستان کوجیت کیلیے 324 رنزکاہدف ملا ہے-  ایجبسٹن سٹیڈیم میں کھیلے جانے والےاس میچ میں پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ بھارت کی جانب سے روہیت شرما اور سیکر دھون نے بیٹنگ کا آغاز کیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے شروع سے ہی جارحانہ بیٹنگ اپنانے کی کوشش کی ۔ ابھی میچ 9.5 اوورز کا ہوا تھا کہ بارش کی وجہ سے میچ کو روکنا پڑ گیا اس وقت تک بھارت نے بغیر کسی نقصان کے 46 رنز سکور کیے تھے۔ بارش کی وجہ سے تقریبا 50 منٹ کا وقت ضائع ہوا تاہم میچ ریفری کی جانب سے میچ کا کوئی اوور کم نہیں کیا گیا۔ بھارت نے اپنے پچاس رنزبغیر کسی نقصان کے 10.4 اوورز میں مکمل کیے۔ بھارت کی پہلی وکٹ شاداب خان نے حاصل کی۔ جنہوں نے اپنے پانچویں اوورز میں شیکر دھون کو اظہر علی کے ہاتھوں کیچ آوٹ کیا۔ اس وقت 24.3 اوورز میں بھارت کا سکور 136 رنز تھا-بھارت کی دوسری وکٹ 192رنز پرگر گئی,روہت شرما91رنزبناکرآؤٹ ہوگئے

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف میدان میں اترنی والی پاکستانی ٹیم میں روایتی حریف کے خلاف میچز کھیلنے کا سب سے زیادہ تجربہ سابق کپتان شعیب ملک کو تھا جو ایجبیسٹن میں بھارت کے خلاف 35 واں ایک روزہ انٹرنیشنل کھیل رہے تھے۔ سابق کپتان محمد حفیظ نے بھارت کے خلاف اپنے کیرئر کا 9 واں میچ کھیلا۔ فاسٹ باولر وہاب ریاض نے چھٹا، کپتان سرفراز احمد جنہوں نے اپنے ایک روزہ کیرئر کا آغاز بھارت کے خلاف میچ میں کیا تھا ان کا بھارت کے خلاف چوتھا میچ تھا۔ سابق کپتان اظہر علی اور فاسٹ باولر محمد عامر اپنا تیسرا میچ کھیل رہے تھے۔ پاکستان کی طرف سے چار کھلاڑیوں جن میں بابر اعظم، عماد وسیم، شاداب خان اور حسن علی نے پہلا پہلا میچ کھیلا۔

ای پیپر دی نیشن