پاکستان کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ کے خلاف لیڈز ٹیسٹ میں بری شکست کا ذمہ داری بلے بازوں کی خراب کارکردگی کو قرار

لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ کے خلاف لیڈز ٹیسٹ میں بری شکست کا ذمہ داری بلے بازوں کی خراب کارکردگی کو قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلا ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں نے انگلش ٹیم کو آسان لیا جس کی وجہ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ لارڈز ٹیسٹ میں پاکستانی با¶لرز نے جس طرح کی با¶لنگ کا مظاہرہ کیا تھا لیڈز میں اس سے زیادہ اچھی کارکردگی کی توقع تھی جس پر وہ پورا نہیں اتر سکے ہیں۔۔ لارڈز ٹیسٹ میں انگلش کپتان نے غلطی کی تھی جبکہ لیڈز ٹیسٹ میں وہی غلطی پاکستانی کپتان سے ہوئی۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر شاہد نذیر کا کہنا تھا کہ پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد میزبان ٹیم نے ہر صورت کم بیک کرنا تھا جس کے لیے ہمارے کھلاڑیوں کو پہلے سے تیار رہنا چاہیے تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ جیت کا کریڈٹ انگلش ٹیم کے باولرز کو جاتا ہے جنہوں نے پاکستانی ٹیم کو دو مرتبہ آوٹ کیا۔ ہمارے کھلاڑیوں سے غلطیاں ہوئیں جن پر مستقبل میں قابو پانے کی ضرورت ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...