ڈیڈ لاک برقرار : نگران وزیراعلی پنجاب‘ بلوچستان کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے حوالے

لاہور + پشاور+ کوئٹہ (خصوصی نامہ نگار+ خصوصی رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) پنجاب میں بھی نگران وزیراعلیٰ کے نام پر اتفاق رائے نہ ہو سکا، معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے حوالے کر دیا گیا۔ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید اور سابق وزیر قانون رانا ثناءاللہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں متفقہ طور پر معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے حوالے کرنے پر اتفاق ہوا۔ بعد ازاں میاں محمودالرشید نے بنی گالہ میں سربراہ تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی۔ ترجمان سابق اپوزیشن لیڈر کے مطابق میاں محمودالرشید کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی قائم کی گئی جس میںسبطین خان اور شعیب صدیقی ممبرز ہونگے جبکہ سپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال خان کو تحریک انصاف نے پارلیمانی کمیٹی سے متعلق آگاہ کر دیا ہے جس کا نوٹیفیکیشن آج( پیر) جاری ہونے کا امکان ہے۔ جس کے بعد حکومت اور اپوزیشن کی پارلیمانی کمیٹی میں پہلا اجلاس ہوگا۔ دریں اثنا ءمیاں محمودالرشید نے اسلام آباد میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا حکومت نگران وزیراعلیٰ کے معاملے پر پہلے دن سے ہی سنجیدہ نہیں تھی، ناصر کھوسہ کا نام واپس لینے کے بعد بھی بہت وقت تھا حکومت چاہتی تو اس معاملے کو احسن طریقے سے سرانجام دے سکتی تھی۔ خصوصی رپورٹر کے مطابق پنجاب کے نگران وزیراعلی کے لئے اتفاق رائے سے نام طے کرنے کے لئے مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی نے پارلیمانی کمیٹی کے لئے اپنے تین تین نام دے دیئے ہیں۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنا، وزیر صحت وجنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن لاہور خواجہ عمران نذیر اور پنجاب حکومت کے سبکدوش ہونے والے ترجمان ملک احمد خان شامل ہیں جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے سابق قائد حزب اختلاف میاں محمودالرشید، پی ٹی پنجاب کے سینئر نائب صدر شعیب صدیقی اور سابق رکن پنجاب اسمبلی سبطین خان شامل ہیں۔ کمیٹی کا اجلاس جلد متوقع ہے۔ اے این این کے مطابق محمود الرشید نے کہا نگران وزیراعلیٰ کے لئے پروفیسر حسن عسکری اور ایاز امیر ہمارے دو نام ہیں، ہم نے طاہر اظہار اور اوریا مقبول جان کے نام واپس لے لئے اور دو نام شارٹ لسٹ کرکے سپیکر پنجاب اسمبلی کو بھجوا رہے ہیں، پارلیمانی کمیٹی کیلئے ناموں کو بھی حتمی شکل دے دی ہے۔ محمودالرشید نے کہا ان کے علاوہ سبطین خان اور شعیب صدیقی پی ٹی آئی کی طرف سے پارلیمانی کمیٹی کے ممبر ہوںگے۔ صباح نیوز کے مطابق نگران وزیراعلی خیبرپی کے کی تقرری کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی نے الیکشن کمشن کو بھیج دیا جو نگران وزیراعلی کا نام آج (پیر کو) فائنل کریگا۔ پارلیمانی کمیٹی نے 4 نام الیکشن کمشن کو بھجوائے ہیں۔ قبل ازیں تحریک انصاف اور دیگر جماعتوں میں نگران وزیراعلی کا فیصلہ نہیں ہو سکا تھا الیکشن کمشن پارلیمانی کمیٹیوں کے بھجوائے 4 ناموں جن میں جسٹس(ر) دوست محمد، منظور آفریدی، حمایت اللہ اور اعجاز قریشی شامل ہیں میں سے نگران وزیراعلی کا نام آج (پیرکو) فائنل کرے گا۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کی نامزدگی کیلئے مشاورتی اجلاس بے نتیجہ ختم ہو گیا۔ عبدالقدوس بزنجو اور عبدالرحیم زیارتوال میں نگران وزیراعلیٰ کے نام پر اتفاق نہ ہو سکا اور ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ عبدالقدوس بزنجو اور عبدالرحیم زیارتوال نے دو، دو نام پارلیمانی کمیٹی کو بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔ نگران وزیراعلیٰ کیلئے چاروں نام آج پارلیمانی کمیٹی کے سپرد ہو جائیں گے۔
نگران وزیراعلیٰ

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...