وانا: پی ٹی ایم، مذہبی کارکنوں میں تصادم، 2 افراد ہلاک، 25 زخمی، کرفیو نافذ

پشاور (اے ایف پی) جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں منظور پشتین کی تنظیم پی ٹی ایم اور مولوی نذیر وزیر گروپ کے سپورٹرز کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے۔ تصادم اس وقت شروع ہوا جب پی ٹی ایم کے کارکنوں کو رستم بازار میں ریلی سے روکا گیا۔ منظور پشتین کے کارکنوں نے 2 دفتر بھی نذرآتش کردیئے جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔ علاقے میں مولوی نذیر وزیر حکومت کی حمایت کرتے تھے اور 2013ءمیں ڈرون حملے میں مارے گئے تھے۔ لوکل انتظامیہ نے حالات پر قابو پانے کیلئے کرفیو نافذ کردیا ہے۔
وانا/ کرفیو نافذ

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...