اسلام آباد ( اپنے سٹاف رپورٹر سے)ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما رشید گوڈیل نے عمران خان سے ملاقات کے بعد پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔ایم کیو ایم کے سابق رہنما رشید گوڈیل نے بنی گالہ میں پارٹی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی جس میں انہوں نے باضابطہ طور پر پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ رشید گوڈیل کی تحریک انصاف میں شمولیت پربے حد خوشی ہے۔ انہوں نے کہا کراچی پاکستان کا فنانشل حب ہے اور کراچی اٹھ نہیں رہا، اس لیے پاکستان بھی اوپر نہیں جارہا لہذا کراچی کو تبدیلی کی اشد ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا رشید گوڈیل کے آنے سے کراچی کو پرانی ٹیم کے ساتھ مل کر منظم کریں گے اورآنے والے انتخابات میں تحریک انصاف کراچی میں سب سے زیادہ ووٹ لینے والی پارٹی ہوگی۔مسلم لیگ (ن) کے سابق رہنما سردار غلام عباس تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔ سردار غلام عباس نے عمران خان سے ملاقات میں تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ سردار غلام عباس نے گزشتہ انتخابات میں آزاد حیثیت سے چکوال سے ایک لاکھ سے زائد ووٹ لئے تھے۔
عمران