بھارت کی طرف سے ایٹمی ہتھیاروں سے لیس اگنی 5 میزائل کے تجربہ کا دعویٰ

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) بھارت نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ روز اگنی 5 قسم کے ایٹمی اسلحہ بردار میزائل کے تجربہ سے وہ ان ممالک میں شامل ہو گیا ہے جن کے پاس بین البراعظمی ایٹمی میزائلوں کی صلاحیت موجود ہے۔ بھارتی میڈیا نے دفاعی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز اگنی 5 میزائل کو موبائل لانچر کے ذریعہ داغا گیا۔ یہ میزائل تجربہ عبدالکلام جنریرہ سے کیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی اگنی میزائل چین کے کسی بھی علاقے کو مار سکتا ہے۔ اگنی میزائل یورپ میں بھی ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ یہ ایک ہزار کلو گرام کا ایٹمی اسلحہ لے جا سکتا ہے۔ بھارتی ماہرین کے مطابق چین کے مقابلے میں بھارتی میزائلوں کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ چین کا بین البراعظمی میزائل سی ایف ایس 10 موڈ۔ 2 گیارہ ہزار دو کلومیٹر رینج کا میزائل ہے جو کہ امریکہ کے تمام شہروں کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ بھارت نے دعویٰ کیا ہے کہ چین ڈی ایف 41 قسم کا بین البراعظمی میزائل بنا رہا ہے جو 10 ایٹمی ہتھیار بیک وقت لے جا سکے گا جس کا وزن 100 کلو ٹن سے 200 کلو ٹن تک ہو گا۔ اس میزائل کی رینج پندرہ ہزار کلو میٹر تک ہو گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کے شاہین اور غوری میزائلوں کی رینج ۔ 2700 کلومیٹر تک ہے۔
میزائل

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...