کوئٹہ : گیس بھرنے سے کوئلے کی کان دھماکے سے بیٹھ گئی‘ تین مزدور اور امدادی کارکن جاں بحق

Jun 04, 2018

کوئٹہ (بیورو رپورٹ)کوئٹہ کے نواحی علاقے سنجدی میں گیس بھرنے سے کوئلے کی کان بےٹھ گئی جس کے نتیجے میں 3مزدور اور ایک امدادی کارکن جاں بحق ہو گیا۔ 6کو بے ہوشی کی حالت میں نکال لیا گیا۔ دو ماہ کے دوران مجمو عی طور پر کوئلے کی کان بےٹھنے کے واقعات میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 22ہو گئی۔ تفصےلات کے مطابق اتوار کو کوئٹہ کے نواحی علاقے سنجدی میں ےونائیٹٹد کول کمپنی کی لیز نمبر 7 کوئلہ کان میں گیس بھرنے کے باعث دھما کہ ہوا جس کے نتےجے میں کان بےٹھ گئی جس میں 9مزدور پھنس گئے ،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ نے کان میں ریسکیو آپریشن شروع کردیا جس کے مکمل ہونے پر چار مزدوروں کی نعشیں جبکہ 6کو بے ہوشی کی حالت میں نکال لیا گیا ،بے ہوش ہونے والوں میں ایک امدادی رضا کار بھی شامل ہے ،انتظامیہ نے نعشوں کو ہسپتال منتقل کردیا جہا ں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت محمد رمضان ،یارخان ،بادشاہ اور غلام محمد کے ناموں سے ہوئی ،جاں بحق ہونے والے تین مزدوروں کا تعلق خےبر پی کے کے علاقے شانگلہ جبکہ ایک کا تعلق مستونگ سے ہے،جاں بحق افراد کی نعشیں ضروری کاروائی کے بعد آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئیں ،یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی کوئٹہ کے دو مختلف علاقوں مارواڑ اور سپین کاریز میں کوئلے کی کان بیٹھنے کے واقعات پیش آئے تھے دونوں حادثات میں مجموعی طور پر 18 مزدور جاں بحق ہوئے،دو ماہ کے دوران مجمو عی طور پر کوئلے کی کان بےٹھنے کے واقعات میں 22مزدور جاں بحق ہوچکے ہیں ۔ دریں اثناءچیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس، لواحقین کیساتھ یکجہتی کی ہے۔

کان

مزیدخبریں