سیالکوٹ ورکنگ باﺅنڈری : بھارتی گولہ باری‘ فائرنگ بچی سمیت 2 خواتین شہید25 افراد زخمی‘ پاکستان کا منہ توڑ جواب

سیالکوٹ+ چک امرو+پسرور (نامہ نگاران) سیالکوٹ ورکنگ با¶نڈری لائن کے مختلف علاقوں میں بھارتی سکیورٹی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے پانچ سالہ بچی اورساٹھ سالہ خاتون شہید جبکہ تین سالہ بچی سمیت 25 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ چناب رینجرز کے جوانون نے بھارتی گولہ باری کا بھرپور جواب دیا اور دشمن کی متعدد چوکیوں کو نقصان پہنچایا۔ اتوار کے روز سحری کرنے کیلئے جب بجوات کے سرحدی گاو¿ں نے لوگوں نے اپنے اپنے گھروں کی بتیاں جلا کر روزہ کی تیاری شروع کی ہی تھی کہ عیار دشمن نے ان گھروں کو گولہ باری شروع کر دی جس کے نتیجہ میں گاو¿ںکچی ماند کے دو بھائی 16سالہ سلمان اور 10سالہ صفیان، صفیہ بی بی، 60سالہ فضلاں بی بی، 40سالہ امانت علی، 55سالہ شبیر احمد، 30سالہ پرویز احمد، 50سالہ رحمت، قصبہ پل بجواں میں تین سالہ بچی نشاط فاطمہ، 40سالہ سلیمہ بی بی، 65سالہ ارشاد بی بی، پانچ سالہ نرگس فاطمہ، 60سالہ بیگم بی بی، 35سالہ خالد محمود، 45سالہ محمد اشرف، 39سالہ فرید احمد، 25سالہ شمس دین، 45سالہ مسرت بی بی، 60سالہ شمیم اختر، 60سالہ نوری اللہ دتہ، 39سالہ شبیر احمد، سوہنتی ڈیرہ میں 23سالہ نوید اور ڈیوڑا قصبہ میں محمد رفیق، پڑولیاں گاو¿ں کا 70سالہ بھولے شاہ، سکھیاں گاو¿ں میں 23سالہ نوید رشید، دیوان پور کا 30سالہ عبدالحمید، ککراں گاو¿ں کا21سالہ علی رضا، گھنگلورہ کا آٹھ سالہ اویس اللہ شدید زخمی ہو گئے۔ گولہ باری اور فائرنگ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کے عملہ نے مختلف علاقوں میں ریسکیو پوسٹیں قائم کر دیں اور زخمی کو جلد ازجلد طبی امداد فراہم کرتے ہوئے سی ایم ایچ منتقل کر دیا۔ سی ایم ایچ میںپانچ سالہ نرگس فاطمہ اور ساٹھ سالہ فضلاں بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔ بی ایس ایف کے مارٹر گولے گھروں کی چھتوں اور گھروں میں گرے۔ بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ رینجرز کے بہادر جوانوں نے دشمن کی فائرنگ اور گولہ کا بھرپور انداز میں جواب دیا اور دشمن کی متعدد چوکیاں تباہ کر دیں۔ بھارتی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ وگولہ باری سے درجنوں مویشی ہلاک اور زخمی ہوئے اور کئی مکانوں کو نقصان پہنچا اور شہری محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئے ہیں۔
بھارتی فائرنگ

ای پیپر دی نیشن