لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما میاں حمزہ شہبازشریف لندن میں اپنی والدہ بیگم نصرت شہباز اور تائی بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے بعد اگلے دو تین روز میں پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ گزشتہ روز انہوں نے وطن واپسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں من گھڑت مقدمے کا سامنا کرونگا۔ انہوں نے اپنے خلاف درج ہونے والے مقدمے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ میں ثابت کرونگا کہ میرا ان تمام معاملات سے کوئی تعلق نہیں۔
حمزہ شہباز