مقبوضہ کشمیر : نوجوانوں کو کچلنے کیخلاف مظاہرے‘ رمضان میں مظالم تشویشناک اقوام متحدہ بھارت کیخلاف مقدمہ درج کرے : ایمنسٹی

سرینگر (اے این این‘ کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کو فوجی گاڑیوں تلے کچلنے کیخلاف زبردست احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ مظاہرین نے بھارت کیخلاف اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔ جنوبی کشمیر کے شوپےاں ضلع میں بھارتی تحقےقاتی ادارے اےن آئی اے نے بھارتی فوج کی مدد سے کئی گھروں پر چھاپے مارے ہےں ان کاروائےوں میں کئی نوجوان گرفتار کر لیے۔ اسلام آباد میں بھارتی فورسز نے کشمیر کے سومو ڈرائیور ایسوسی ایشن کے صدر محمد اشرف ریشی سمےت کئی افراد کو تشدد کرکے زخمی کر دےا ہے۔ حریت کانفرنس نے پولیس ٹاسک فورس کی اس ریاستی دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وادی میں عملاً ماشل لاءنافذ ہے اور یہاں وردی پوش اہلکاروں کا راج قائم ہے۔ سید علی گیلانی نے کہا یکسو اور یگ رنگ ہوکر سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح باہمی ربط وضبط اور جذبہ¿ اخوت سے سرشار ہوکر دشمن کے ہر وار کا مقابلہ کریں گے۔ بھارت کے ارباب اقتدار کو نوشتہ دیوار پڑھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم کبھی بھی آپ کے ظلم وجبر، بربریت، سفاکیت اور درندگی کے آگے سرنڈر نہیں کریں گے۔مقبوضہ جموں و کشمیر کے نائب وزیر اعلی کویندر گپتا نے نوہٹہ میں فوج کی جانب سے نوجوانوں کو گاڑی تلے کچلنے پر ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے سکیورٹی فورسز کو کھلی چھوٹ دی ہے۔گاڑی سے نوجوانوں کو کچلنا ٹھیک تھا۔ بھارت کی قومی تحقیقاتی ایجنسی(این آئی اے) نے نگروٹہ فدائین حملہ کیس میں ایک اور نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایجنسی کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ منیر قادری نے دوران تحقیقات چلی پورہ شوپیاں کے 34سالہ نوجوان طارق احمد ڈار کا نام سامنے لایا جس کے بعد اسے حراست میں لیا گیا۔پلوامہ ک میں چند روز قبل مشتبہ جنگجوﺅں کے حملے میں زخمی ایس پی عاقب وگے او صورہ ہسپتال میں موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد چل بسا۔گاندربل میں تین دن سے لاپتہ دو بچوں کے باپ یوسف کی نعش پراسرار حالت میں کھیت سے برآمد ہوئی۔ پولیس نے سرینگر کی ایک عدالت سے غیر قانونی طور پر نظر بند دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی اور انکی ساتھیوں ناہیدہ نسرین اور فہمیدہ صوفی کا ایک جھوٹے مقدمے میں سات روزہ ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔ ادھر انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے رمضان المبارک کے دوران مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے انسانی حقوق کی پامالی کے تمام ریکارڈز توڑ دیئے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔بھارت میں دیگر اقلیتی مذاہب کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے‘ اقوام متحدہ عالمی قوانین کے مطابق بھارتی سرکارپر مقدمہ درج کرے، آزادکشمیرنمائندہ نورالحسن گیلانی نے اقوام متحدہ کو مکتوب ارسال کیا ہے جس میں اُنہوں نے واضح کیا ”بھارت مقبوضہ کشمیر میں کیمیائی ہتھیاروں سمیت جانوروں پر استعمال ہونے والے خطرناک اور مہلک ہتھیار استعمال کرکے عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کررہا ہے جس کو اگر روکا نہ گیا تو مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں بے گناہ کشمیری مارے جائینگے جبکہ لاکھوں معزور ہوسکتے ہیںجو کہ تشویشناک ہے ۔ بھارت نے جیلوں میں قید مسلمان قیدیوں کو بھی تھانوں کے اندر مضر صحت اشیاءدینے کا سلسلہ شروع کررکھا ہے جس کے کھانے سے قیدی مفلوج ہوسکتا ہے“ ایسے اقدامات کو روکنے کےلئے اقوام متحدہ کو فوری طور پر نوٹس لینا چاہےے۔
کشمیر / ایمنسٹی

ای پیپر دی نیشن