اسلام آباد(اسٹاف رپو رٹر) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو معطل کرنا خوش آئند ہے کیونکہ کاغذات نامزدگی میں ترمیم کااختیار صرف پارلیمنٹ کے پاس ہے۔ اتوار کے روز قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے اپنے ایک بیان میں سپریم کورٹ کا لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو معطل کرنا اور الیکشن کمیشن کی درخواست 25 جولائی کو انتخابات کرانے کو منظور کرنا خوش آئند قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ عدالت عظمٰی نے فیصلے میں پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا ہے کیونکہ کاغذات نامزدگی میں ترمیم کا اختیار پارلیمنٹ کو ہے اور الیکشن مقررہ وقت پر ہونے چاہئے جو کہ جمہوریت کے تسلسل کے لئے ناگزیر ہیں۔کراچی میں پیپلز پارٹی کے رہنماو¿ں نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ دیا ہے جس سے ظاہر ہوگیا ہے کہ عدالت عظمیٰ اور الیکشن کمیشن عام انتخابات کا انعقاد مقررہ وقت پر چاہتے ہیں۔امید ہے کہ 25 جولائی کو عام انتخابات پر امن ماحول میں منعقد ہونگے۔حلقہ بندیوں کا معاملہ بہت حساس ہے اس کو بھی درست طریقے سے دیکھا جائے تاکہ حلقہ بندیوں کا معاملہ عام انتخابات کے التوا کا سبب نہ بنے۔مسلم لیگ ( ن ) اور نواز شریف کی شفافیت سب کو معلوم ہے۔جہاں ان کو ضرورت ہوتی ہے وہاں ان کو قانون یاد ا?جاتا ہے۔ لیاری گینگ وار کا سر غنہ کون تھااور اربوں روپے کی جائیدادیں کیسی بنی۔قرضے کس نے معاف کرائے ،بدین میں ترقی کیوں نہیں ہوئی ذوالفقار مرزا اور فہمیدہ مرزا اس کا جواب دیں۔الیکشن کمیشن قرضے معاف کرانے والوں کو الیکشن نہ لڑنے دے۔ پیپلز پارٹی ملک بھر میں جلد قومی ا ور صوبائی اسمبلی کے حلقوں پر اپنے امیدواروں کا اعلان کرے گی۔ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماءنوید قمر، قمرالزمان کائرہ،نفیسہ شاہ اور دیگر نے اتوار کوبلاول ہاو¿س میڈیا سیل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔نوید قمر نے کہا کہ سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ دیا ہے ظاہر ہوگیا کہ الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ الیکشن کا التوا نہیں چاہتے۔اس فیصلے سے الیکشن تاخیر کا شکار ہونے کے حوالے شکوک شبہات ختم ہوگئے۔الیکشن کمیشن سے کاغذات نامزدگی کاسلسلہ ا?ج ( پیر) سے شروع ہوگا۔الیکشن25جولائی کو خوش اسلوبی سے ہوجائےگا۔انہوں نے کہا کہ ایسی باتیں ہورہی ہیں کہ سیاسی جماعتیں کچھ چھپانے کی کوشش کررہی ہیں۔ہم اس حوالے سے کی گئی باتوں کو مسترد کرتے ہے۔نوید قمر نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے پارلیمانی بورڈ کے تین دن سے مسلسل اجلاس جاری ہیں۔قومی وصوبائی اسمبلی کی نشستوں کےلیے امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔سندھ بلوچستان کی تمام نشستوں پر امیدواروں کا فیصلہ ہوگیا اورخیبرپختون خواہ اور پنجاب کی نشستوں پر امیدواروں کا فیصلہ جلدہوجائے گا۔نفیسہ شاہ نے کہا کہ فہمیدہ مرزا اپنے دائیں بائیں دیکھیں۔ لیاری گینگ وار کے سرغنہ کون ہیں۔ذوالفقار مرزا کہتے ہیں کہ میں ایک جوڑا پہن کر بدین سے گیا۔یہ جائیدادیں فارم ہاوس اور شگرملز کیسے بنائے ہیں۔43 کروڑ کے قرضے انہوں نے معاف کرائے ہیں۔فہمیدہ مرزا جب اسپیکر تھیں انکو اربوں روپے کے ترقیاتی فنڈز ملے۔وہ خود جواب دیں کہ بدین میں ترقی کیوں نہیں ہوئی۔
خورشید شاہ
الیکشن کمیشن قرضے معاف کرانے والوں کو الیکشن نہ لڑنے دے۔ پیپلز پارٹی
Jun 04, 2018