قرضوں کا حجم آئی ایم ایف بیل آ وٹ پیکیج کی گھنٹیاں بجارہا ہے: خواجہ حبیب

لاہور(پ ر) ایران پاک فیڈریشن آ ف کلچر اینڈ ٹریڈ کے صدر خواجہ حبیب الرحمان نے کہا ہے کہ ملک کی اقتصادی صورتحال خطرناک ہے اگر بیرونی زرمبادلہ کے ذخائر اسی طرح کم ہوتے گئے تو قرضوں کی ادائیگی جان لیواثابت ہوگی ، مالی مشکلات کے پیش نظر آئندہ مالی سال پاکستان کو9 ارب ڈالر سے زائد غیر ملکی قرضہ لینا پڑے گا، نگران حکومت اقتصادی آتش فشاں کو پھٹنے سے روکنے کیلئے ازسر نو پالیسی مرتب کر ئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف تاجروں تنظیموں کے عہدے داروں کے وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ناقص پالیسیوں کی وجہ سے مالی سال2013 ئ￿ سے بیرونی قرض اور واجبات بڑھ کر 92ارب ڈالر ہوچکے ہیں،قرضوں کا حجم آئی ایم ایف بیل آ ?ٹ پیکیج کی گھنٹیاں بجارہا ہے ، زرمبادلہ کے ذخائر بھی تین سال کی کم ترین سطح پر آ گئے ہیں، گرتے ذخائر کے سبب روپے کی قدر دو مرتبہ کم بھی ہو چکی ہے، بیرونی قرضوں اور سرکاری مد میں28کروڑ64لاکھ ڈالر کی بھاری ادائیگیوں کے باعث زرمبادلہ ذخائر میں مزید کمی ہو سکتی ہے۔خواجہ حبیب الرحمان نے کہا کہ پانچ سالوں میں ن لیگ کی حکومت معیشت کے استحکام سے زیادہ آئی ایم ایف کو خوش کر نے میں لگی رہی جس کی وجہ سے پانچ سال کے دوران روپے کی قدر میں بیس فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، ڈالر119 روپے پر پہنچ گیا،ن لیگ کے پانچ سال جہاں معیشت کے دیگر شعبوں پر بھاری گزرے وہیں پاکستانی کرنسی کی وقعت بھی کم ہوگئی۔ انہوںنے مزید کہا کہ روپے کی بے قدری کے باعث درآمدی خام مال کی قیمت بڑھ چکی ہے جس کی وجہ سے ملک کے اندر تیارہونے والے مصنوعات کی پیداواری لاگت میں اضافہ ہو رہا ہے اور ملک میں مہنگائی بھی بڑھتی جا رہی ہے،ایکسپورٹ بڑ ھانے سے زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم رکھے جاسکتے ہیں ، ریفنڈ کی ادائیگی کیلئے خودکار نظام نہ بنایا گیا تو ایکسپورٹ سیکٹر ریفنڈز کے بوجھ تلے دب کر تباہ ہو جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن