واشنگٹن (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیوی کے ایک افسر ایڈمرل ڈگلس فیرز کو قومی سلامتی کا نیا مشیر مقرر کیا ہے۔عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق وائٹ ہاؤس میں قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے بتایا کہ ڈگلس فیرز دہشت گردی کے خلاف جنگ کے ایک ماہر افسر ہیں اور ان کے وائٹ ہاؤس میں آنے سے قومی سلامتی کے مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔وہ انسداد دہشت گردی، سائبر سکیورٹی اور حادثات کی صورت میں فوری کارروائی کے لیے حکومت کو مفید مشورہ دیں گے۔خیال رہے کہ ڈگلس فیرز اپریل میں مستعفی ہونے والے ٹوم بوسیرٹ کی جگہ جان بولٹن کی درخواست پر نیا مشیر مقرر کیا گیا ہے۔