مقبوضہ بیت المقدس : فلسطینی امورکے ذمہ دار امریکی قونصل خانے کا درجہ کم کرنے پرغور

Jun 04, 2018

مقبوضہ بیت المقدس (اے این این)اسرائیلی اور امریکی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیت المقدس میں فلسطینی امور کو ڈیل کرنے کے ذمہ دار قونصل خانے کا درجہ مزید کم کرتے ہوئے اسرائیل میں امریکی سفیر ڈیوڈ فریڈ مین کو مزید اختیارات دینے پرغور شروع کیا ہے۔ فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی حکومت کی طرف سے اس اقدام کا مقصد فلسطینی ریاست کے قیام کی مساعی کو مزید کم کرنے اور اس پر اثرانداز ہونے کی کوشش کرنا ہے۔ ان خبروں کے بعد فلسطینی قوم کو الگ ریاست کے حوالے سے مزید مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔اخباری رپورٹس کے مطابق بیت المقدس میں فلسطینی امور کے ذمہ دار قونصل خانے کے پانچ عہدیداروں نے بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس قونصل خانے کا دائرہ کار مزید محدود کرنے اور اس میں کام کرنے والے عملے کے اختیارات کو کم کرنے پر غور کررہے ہیں۔

مزیدخبریں