کرپٹ حکومت کے جانے سے قوم کو وقت کے فرعونوں سے نجات مل گئی، جاوید اختر انصاری

ملتان( نامہ نگار خصوصی) پاکستان تحریک انصاف پی پی 215یونین کونسل نمبر65رحمان پورہ میں کارنر میٹنگ منعقد ہوئی جس کی صدارت سابق ایم پی اے حاجی جاوید اختر انصاری پی پی 215نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کرپٹ حکومت کے خاتمے سے اب ملک میں تبدیلی کا سورج طلوع ہوگا ملک کی تاریخ کی کرپٹ ترین حکومت جانے سے قوم کو وقت کے فرعونوں سے نجات مل چکی ہے۔ انشاء اللہ تحریک انصاف ہی عوام کو مسائل سے نکالے گی۔ خیبر سے کراچی تک پوری قوم عمران خان کو وزیراعظم دیکھنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی پی 215کی عوام کی خدمت میری اولین ترجیح ہے۔ اس موقع پر الیاس جٹ، فقیر جٹ، راشد، محمد دین، محمد نصیر جٹ، محمد اسلم، اصغر علی، فقیر حسین ، محمد سردار ، محمد عباس، محمد شعیب ، محمد عمران ، عبیداللہ ودیگر شریک تھے۔دریں اثناء جاوید اختر انصاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میرا جینا مرنا پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ہے میں اپنے قائد عمران خان اور مخدوم شاہ محمود قریشی کی قیادت میں ان کے شانہ بشانہ کھڑا ہوں۔ میرے خلاف جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کو اللہ تعالیٰ ہدایت دے۔ میں پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑنے اور پی پی میں جانے اور سید یوسف رضا گیلانی سے رابطے کی خبر کی تردید کرتاہوں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خبریں بے بنیاد ہیں ہمارے خلاف جھوٹی اور من گھڑت خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔ انشاء اللہ پی پی حلقہ 215میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر ہی الیکشن لڑوں گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...