سکندر بوسن کی بجائے احمد حسین ڈیہڑ کو پی ٹی آئی کاٹکٹ دیا جائے، انجمن تاجران کا مظاہرہ

Jun 04, 2018

ملتان( نیوز رپورٹر) انجمن تاجران نادر ن بائی پاس چوک کے صدر عبدالرحمن نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وفاقی وزیر سکندر بوسن نے پانچ سال تک اقتدار کے مزے لوٹے اور اپنے سیاسی مخالفین پی ٹی آئی ورکرز کے خلاف بے بنیاد مقدمات قائم کئے انہوں نے کہاکہ اس جیسے غیر نظریاتی انسان کو پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی کے امیدوار کے طور پر ٹکٹ دینا پی ٹی آئی کے نظریاتی لوگوں کے ساتھ زیادتی ہے۔ ہماراعمران خان سے مطالبہ ہے کہ سکندر بوسن کی بجائے ملک احمد حسین ڈیہڑ کو قومی اسمبلی کا ٹکٹ جاری کیاجائے۔ مظاہرہ میں سیکرٹری حاجی صادق، جنرل سیکرٹری رانا وقاص نائب صدر حافظ جمشید اور سیکرٹری اطلاعات محمد جاوید موجود تھے۔

مزیدخبریں