ماسکو (نیٹ نیوز)روس میں ہونے والے 2018ورلڈ کپ کیلئے ایچلز نامی ایک بلی کو منتخب کیا گیا ہے جو میچز سے قبل ٹیموں کی ہار جیت کی پیش گوئی کرے گی۔سینٹ پیٹرزبرگ کے مشہور ہرمیٹاج میوزم کی رہائشی نیلی آنکھوں والی بلی نے گزشتہ برس کنفیڈریشن کپ میں بھی 4میں سے 3میچوں میں درست پیش گوئی کی تھی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ بلی پیدائشی طور پر بہری ہے۔