مذہبی منافرت‘ غیراخلاقی سرگرمیاں:ایک سال کے دوران 6 ہزار ویب سائٹس بلا ک

اسلام آباد(آن لائن)وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی سفارشات پر گذشتہ ایک سال کے دوران 6ہزار 149ویب سائیٹس کو بلاک کیا گیا ہے۔گزشتہ روز پاکستان ٹیلی کیمونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی ای) حکام کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار میں کہا گیا کہ وزارت مذہبی امور کے زیراہتمام ویب ایویلیوایشن سیل (ڈبلیو ای سی) قائم کیا گیا تھا تاکہ ویب سائیٹس کے ذریعے مذہبی منافرت،فرقہ پرستی سمیت دیگر غیر اخلاقی سرگرمیوں پر قابو پایا جاسکے،سیل نے اب تک 46ہزار 200ویب سائیٹس کا تجزیہ کیا،جن میں سے 15ہزار 481ویب سائیٹس کے حوالے سے پی ٹی اے کو شکایات درج کرائی گئیں تھیں،جس کے نتیجہ میں گذشتہ ایک سال کے دوران پی ٹی اے نے چھ ہزار سے زائد ویب سائیٹس کو بلاک کر دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن