سوات: آسمانی  بجلی گرنے سے مکان قیمتی سامان سمیت جل کر راکھ‘ 3 بھینسیں ہلاک ہو گئیں

Jun 04, 2018

سوات (نامہ نگار) سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے سخرہ ملک پٹے میں آسمانی بجلی گرنے سے 9کمروں پر مشتمل مکان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا، مکان میں موجود مویشی بھی ہلاک ہوگئے، مکین معجزانہ طورپر بچ گئے، موصولہ اطلاعات کے مطابق رات کے وقت سخرہ ملک پٹے میں وزیر ولد خائستہ نامی شخص کے مکان پر اچانک آسمانی بجلی گر پڑی جس کی وجہ سے نو کمروں میں موجود تمام قیمتی سامان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا، مالک مکان کے مطابق گھر سے متصل مویشیوں کے باڑے میں تین بھینسیں بھی ہلاک ہوگئیں۔ 

مزیدخبریں