فیصل آباد، مریدکے، ڈنگہ، نارنگ منڈی: کرنٹ لگنے اور دریا میں ڈوبنے سے 5 افراد جاں بحق

فیصل آباد/ مریدکے/ ڈنگہ/ دینہ/ نارنگ منڈی (نمائندہ خصوصی+نامہ نگاران) مختلف مقامات پر گرمی کے باعث نہاتے ،کرنٹ لگنے سے 5 افراد چل بسے، فیصل آباد میں اچانک طبیعت بگڑنے پر ادھیڑ عمر شخص جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق حسین آباد کا رہائشی ستر سالہ امانت علی اچانک طبیعت خراب ہونے سے زمین پر گر کر شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا جبکہ تھانہ مدینہ ٹائون میں تعینات ساہیانوالا کے محمد خان نامی پولیس محرر گرمی کی شدت کے باعث دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ۔ ڈنگہ کے نواحی گاؤں موجیانوالہ کی قریبی نہر میں نہاتے ہوئے 2جواں سال نوجوان ڈوب گئے۔ ایک کی نعش مل گئی، دوسری کی تلاش جاری ہے۔ لوکڑی چار گاہ کا 16سالہ دانش عرف انار ولد صفدر علی قریشی کوٹ اسلم کا 19سالہ امیر حمزہ ولد اختر حسین وڑائچ گرمی کی شدت سے گھبرا کر نہر پر نہانے پہنچے دونوں نے نہر میں چھلانگیں لگائیں لیکن چھلانگوں کے بعد وہ سطح آب پر ابھر نہ سکے۔ انچارج رسول چوکی ایس آئی قلب عباس اور ریسکیو 1122منڈی بہاؤالدین کو اطلاع دی گئی۔ تلاش کے بعد امیر حمزہ کی نعش مل گئی لیکن تاحال دانش کی نعش نہیں مل سکی۔ مریدکے شدید گرمی کے باعث ٹیوب ویل میں نہانے کیلئے جانے والا اٹھارہ سالہ روزہ دار نوجوان کرنٹ لگنے کے باعث جاں بحق ، متوفی کی تین ماہ بعد شادی تھی۔ ارشد علی دیگر اہل علاقہ کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے بتایا نواحی آبادی سراج ٹاؤن کے محنت کش ارشد علی ، سمیر بھٹی ، اسلم علی ، قاسم علی وغیرہ نے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ اس کا بیٹا اٹھارہ سالہ محسن مقامی زمیندار کے ٹیوب ویل میں نہانے کیلئے گیا اور کرنٹ آ جانے کے باعث موقع پر ہی دم توڑ گیا اس سے قبل بھی گاؤں کے تین نوجوان اظہر وغیرہ گرمی کے باعث اسی ٹیوب ویل میں نہاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے زخمی ہو چکے ہیں با اثر زمیندار نے جان بوجھ کر اپنے ٹیوب ویل میں کرنٹ چھوڑ رکھا تھا تا کہ بچوں کو نہانے سے روکا جا سکے انہوں نے بتایا کہ ان کا بیٹا خاندان کا واحد کفیل تھا۔ نارنگ منڈی و گردو نواح میں قیامت خیز گرمی پڑی اور شدت کی گرمی کی تاب نہ لاتے ہوئے محلہ فیروز آباد کے اللہ رکھا اور بریار نو میں بابا بشیر احمد دم توڑ گئے بتایا جاتا ہے کہ شدت کی گرمی کے باعث سرحدی علاقہ میں پرندے بھی بڑی تعداد میں ہلاک ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔دینہ میں کرسچن کالونی منگلا کا نوجوان کامران عرف گلو نہانے کی غرض سے دینہ کے قریب شیخوپورہ کے مقام پر گیا اور نہاتے ہوئے تیز لہروں کی نذر ہوگیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے نعش کو پانی سے نکال لیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...