سپریم کورٹ نے شریف خاندان کی کرپشن بے نقاب کر دی : خسرو بختیا ر

لاہور(پ ر) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما مخدوم خسرو بختیار نے پنجاب میں 56 پبلک کمپنیوں میں مبینہ کرپشن کے معاملے میں سپریم کورٹ کی جانب سے سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف کے جواب کو مسترد کئے جانے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے اس اقدام سے ثابت ہو گیا ہے کہ شریف خاندان نے قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹا۔ ترقیاتی کاموں کے ان جھوٹے دعوے داروں نے صوبے کو کھربوں کا مقروض کر دیا۔ عدالتوں میں ان کے تما م پول کھل جائیں گے اور ان کے اصل کرتوت کھل کر عوام کے سامنے آجائیں گے۔ پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شریف فیملی نے بڑے منظم انداز سے پنجاب میں لوٹ مار کی۔ اپنوں پر نوازشات کیں۔ خسرو بختیار نے کہا کہ ن لیگی حکومت کی اس لوٹ مار کا سب سے زیادہ نقصان جنوبی پنجاب کے عوام کو ہوا جن کی برسوں سے موجود محرومیاں اور بڑھ گئیں اور جنوبی پنجاب کے عوام پسماندگی کی اتھاہ گہرائیوں میں ڈوب گئے۔ یہ لوگ زراعت کے ساتھ ساتھ عوام کو پینے کا صاف پانی تک مہیا نہ کر سکے۔صوبہ کی سوکھی نہریں ان کی بد انتظامی اور کسان دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ خسرو بختیار نے مزید کہا کہ انتخابات میں عوام تحریک انصاف کو بھاری اکثریت سے جتوا کر شریف خاندان کو نشان عبرت بنا دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...