لاہور( اے این این) سابق وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ قومی خدمات کا صلہ بدزبانی، الزام تراشی، سازشوں اور نا انصافی سے دیا جارہا ہے، نفرت کا جواب عزت سے مقابلے کا جواب مکالمے سے، جھوٹ کا جواب کارکردگی سے اور ظلم کا جواب صبر سے دیں گے۔ اپنے ایک ٹویٹر بیان میں انہوں نے کہاکہ زہریلے پروپیگنڈے اور سازشوں کے جھکڑ بھی مسلم لیگ(ن) کو روک نہیں سکیں گے، 25جولائی کے انتخابات میں ووٹرمسلم لیگ (ن) کا ساتھ پہلے سے زیادہ جذبے سے دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ آئین قانون اور انصاف کو سنگین مذاق بنادیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ہمارا گھر ہے جھوٹ بول کر نفرت کی آگ لگانے والے بدقسمتی سے اپنے ہی گھر کو نذر آتش کررہے ہیں۔
قومی خدمات کا صلہ الزام تراشی، سازشوں ناانصافی سے دیا جارہا ہے: سعدرفیق
Jun 04, 2018