عا مر لیا قت کو ٹکٹ نہ ملا ، تحریک انصاف چھوڑنے کا عندیہ دیدیا

کراچی (نیوز رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور معروف ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے ٹکٹ نہ ملنے پر پارٹی چھوڑنے کا عندیہ دے دیا ہے اور جلد وہ اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ ٹوئٹر پر دیئے جانے والے اپنے پیغام میں انھوں نے کہا کہ میںپاکستان تحریک انصاف کو اپنا گھر سمجھ کر آیاتھا مجھے میرے گھر سے ہی ٹکٹ دینے سے انکار کردیا گیا جس کی وجہ مجھے بہت مایوسی ہوئی ہے چند روز میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔ پی ٹی آئی قیادت سے ناراض پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ میرے خلاف کچھ ایسی باتیں بھی گئی ہیں جو میں فی الحال بیان کرنا مناسب نہیں سمجھتا، مجھے ٹکٹ میرے گھر میں ہی نہیں دیا گیا اس کا ذمے دار میں پی ٹی آئی کراچی کے صدر فردوس شمیم نقوی کو سمجھتا ہوں انھوں نے کچھ ایسی باتیں کیںجو میں عمران خان اور تحریک انصاف کی عزت کی خاطر انھیں بیان کرنا مناسب نہیں سمجھتا یہ سب باتیں میں قوم کے سامنے رکھوں گا۔واضح رہے کہ ٹکٹو ں کی تقسیم کے مسئلے پر تحریک انصاف سندھ و کراچی کی تنظیم مختلف گروپ بندیوںمیں تقسیم ہونے کے بعد شدید اختلافات کا شکار ہوگئی ہے

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...