اسلام آباد(قاضی بلال؍خصوصی نمائندہ)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے پولیو وائرس کی موجودگی کی وجہ سے پاکستان پر مزید تین ماہ کیلئے سفری پابندیاں برقرار رکھی ہوئی ہیں پاکستان پر یہ پابندیاں دوہزار چودہ میں لگائی گئیں تھیں۔ تاحال پاکستان ٗ کیمرون اور شام کو پولیو پھیلانے والے ممالک کی فہرست میںرکھا ہوا ہے ۔ پاکستان کی سابقہ حکومت کی کوششوں کی وجہ سے پاکستان میں پولیو کے کیسز میں کمی ضرور آئی ہے مگر عالمی ادارہ صحت تاحال پاکستان کو پولیو فری ملک قرار نہیں دیا ہے ۔ پاکستان کو پولیو جیسے موذی مرض پھیلانے میں والے ممالک کی فہرست میں رکھا ہوا ہے ۔ اب بھی بیرون ملک سفر کرنے والے پاکستانیوںکو پولیو ویکسین پینے اور خصوصی کارڈ ظاہر کرنے پر ہی بیرون ملک سفر کی اجازت دی جاتی ہے ۔ افغانستان کو پولیو پھیلائو والے ممالک کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے البتہ ان کے شہریوںپر بھی سفری پابندیاں اسی طرح برقرار ہے ۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق پولیو سے متاثرہ ممالک میں افغانستان پہلے نمبر پر ہے جبکہ اس کی فہرست میں ایتھوپیا ٗ عراق ٗ اسرائیل ٗ نائیجریا اور صومالیہ شامل ہیں ۔
پولیو وائرس کی موجودگی‘ پاکستان پر مزید تین ماہ کیلئے سفری پابندیاں برقرا ر
Jun 04, 2018