لاہور (آن لائن) پنجاب حکومت کے سابق وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے ان افواہوں کی تردید کر دی ہے کہ مسلم لیگ ن کے کچھ رہنمائوں نے ریحام خان سے ملاقات کے دوران انہیں عمران خان کیخلاف کتاب لکھنے پر آمادہ کیا۔ رانا ثناء اللہ نے کہا ریحام خان کی کتاب سے مسلم لیگ ن کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا اور کتاب میں عمران خان کی شخصیت کے بارے میں کچھ لکھا گیا ہے تو اس سے عمران خان کی ذات کو نقصان ضرور پہنچ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا مسلم لیگ (ن) ایسی اوچھی حرکتوں پر یقین نہیں رکھتی۔ عمران خان خود ہر روز کوئی نہ کوئی دھماکہ کرتے رہتے ہیں اور ان کا ہر روز اپنے آپ سے ہی مقابلہ ہوتا رہتا ہے اور وہ اپنے آپ کو ہر روز ہی شکست دیتے رہتے ہیں۔