ذوالفقار مرزا نے جائیدادیں، فارم ہاﺅس، شوگر ملیں کیسے بنائیں: نفیسہ شاہ

Jun 04, 2018 | 13:20

ویب ڈیسک

کراچی : پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ ذوالفقار مرزا کہتے ہیں کہ وہ ایک جوڑا پہن کربدین سے گئے، پھر انہوں نے جائیدادیں، فارم ہاﺅس اور شوگر ملیں کیسے بنالیں؟۔ذوالفقار مرزا اور ان کی اہلیہ فہمیدہ مرزاکی پیپلز پارٹی چھوڑ کر جے ڈی اے میں شمولیت پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ذوالفقارمرزا اور فہمیدہ مرزا نے 43 کروڑ روپے کے قرضے معاف کرائے۔نفیسہ شاہ نے کہا کہ فہمیدہ مرزا جب سپیکر تھیں تو انہیں اربوں روپے کے ترقیاتی فنڈ ملے، وہ بتائیں کہ اس کے باوجود بدین میں ترقی کیوں نہیں ہوئی۔انہوں نے بھی کہا کہ جنہوں نے قرضے معاف کرائے الیکشن کمیشن انہیں الیکشن نہ لڑنے دے۔

مزیدخبریں