پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن کاپارٹنر سکول پالیسی سے ہٹ کروالدین کولوٹنے لگا

Jun 04, 2019

لاہور (سٹاف رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن کا پارٹنر سکول پالیسی سے ہٹ کر والدین کو لوٹنے لگا والدین سے مبینہ طور پر سکول کے طلباء سے کتابوں ،پیپر فنڈز اور سمر ویکشن کے مد میں ہزاروں روپے بٹورے جانے لگے پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن نے تحقیقات شروع کر دیں ہیں ذرائع سے معلوم ہو اہے کہ پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن کاپارٹنیر المدینہ گرلز ہائی سکول پیپر فنڈز 120سے لیکر 150روپے ،سمر ویکیشن ہوم ورک 180روپے سے 200تک اور کتابوں کی مد میں ہزاروں روپے غریب والدین کی جیب سے نکلوانے لگے جبکہ والدین کو مبینہ طورپر ڈرا ،دھمکاکر پیسے دینے مجبور کیا جا رہا ہے اس حوالے سے سکول پرنسپل اور آل پنجاب پرائیوٹ سکولز ایسوسی ایشن کے صد ر شبیر ہاشمی کا کہناہے کہ ٹیچر طلباء کو چیزیں نوٹ کروا دیتے ہیں جو والدین بازار سے جہاں مرضی سے خرید سکتے ہیں سکول منجمنٹ کا طلباء سے پیسے لینے سے متعلق کوئی تعلق نہیں ہے۔

مزیدخبریں