سان سلواڈور: فلسطینی نژاد نجیب ابوکیلہ نے صدر کا عہدہ سنبھال لیا

Jun 04, 2019

سان سلواڈور(آئی این پی) حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی نژاد نو منتخب صدر نے کہا کہ ہمارا ملک بیمار چھوٹے بچے کی مانند ہے اور ہم سب کو اس کی دیکھ بحال کرنی ہے۔بین الاقوامی خبر رساںؓ ادارے کی تفصیلات کے مطابق وسطی امریکا کے ملک ال سلواڈور میں چند ہفتے قبل ہونے والے صدارتی انتخابات میں ایک فلسطینی نڑاد شہری نجیب ابو کیلہ نے کامیابی حاصل کرنے کے بعد اپنے عہدے کا باقاعدہ حلف اٹھا لیا ہے، چند ہفتے پیشتر ال سلواڈور میں صدارتی انتخابات کا انعقاد ہوا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ انتخابی نتائج فلسطینی نڑاد سیاسی اور کاروباری شخصیت نجیب ابو کیلہ کی واضح جیت کا پیغام لے کرآئے، گذشتہ روز انہوں نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔حلف برداری کی تقریب سے خطاب میں انہوںنے کہا کہ ہمارا ملک بیمار چھوٹے بچے کی مانند ہے اور ہم سب کو اس کی دیکھ بحال کرنی ہے، فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر بیت اللحم سے تعلق رکھنے والے 37 سالہ نجیب نے ال سلواڈور کے دارالحکومت سان سلواڈور میں آنکھ کھولی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان کے فلسطینی والد دو سال قبل اس دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں جب کہ ال سلواڈور سے تعلق رکھنے والی والدہ ابھی حیات ہیں۔ ابو کیلہ سنہ 1992کو ختم ہونیوالی خانہ جنگی کے بعد ملک کے چھٹے منتخب صدر ہیں۔

مزیدخبریں