لاہور( این این آئی )پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ برٹش ائیر ویز کی دس سال بعد پاکستان واپسی پر نالائق حکومت ایک بار پھر نواز شریف کے کام پر اپنی جھوٹی مہر لگا کر خوش ہو رہی ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ برٹس ائیر ویز نے مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں 10 سال بعد آپریشن بحال کرنے کا اعلان کیا تھا۔13فروری2018ء کو پاکستان میں دو جون سے آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا گیا تھا ۔انشااللہ موجودہ نالائق حکومت کے دور میں جو اچھی خبر آئے گی وہ پاکستان کو نوازشریف کا تحفہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ نالائق وزیراعظم ابھی اور بھی نواز شریف کے تیار منصوبوں کو شروع کرنے میں جھوٹا کریڈٹ لینے کے لئے جان بوجھ کے تاخیر کر رہے ہیں ،عمران صاحب نواز شریف کے منصوبوں پر نواز شریف کی مہر ہے اور عوام ان منصوبوں کو پہچانتی ہے ،نالائق اور جھوٹی حکومت کے دور میں انشااللہ جو منصوبہ شروع ہو گا اس پہ نواز شریف کی مہر ہو گی، شکریہ نواز شریف۔
برٹش ایئرویز کی واپسی نواز حکومت کی کاوش نالائقوں نے اپنی مہر لگا لی: مریم اورنگزیب
Jun 04, 2019