چکری (نامہ نگار) معروف سیاسی وسماجی کارکن چوہدری عمران اسلم آف سہال نے کہا ہے کہ سابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے اپنے کردار سے ثابت کیا کہ وہ ایک عوامی لیڈر ہیں اور ان کا دل علاقے کی عوام کیلئے دھڑکتا ہے عوامی خدمت کا جذبہ ان کے اندر کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے اور سڑکوں کے جال ان کے عوامی لیڈر ہونے کا منہ بولتا ثبوت ہیں یہی وجہ ہے کہ لوگ آج بھی ان کے دور کو اچھے الفاظ سے یاد کرتے ہیں اور ان کے دوبارہ برسراقتدار آنے کیلئے ہاتھ اٹھا کر دعائیں کرتے ہیں جبکہ تبدیلی کے نام پر برسر اقتدار آنیوالے اپنے وعدوں کے مطابق عوام کو کسی بھی شعبے میں ریلیف نہیں دے سکے ہمارے مخالفین ہر جلسے میں ہمارے قائد پرسوائے تنقید کے نشتر چلانے کے کوئی ترقیاتی منصوبہ متعارف نہیں کرا سکے عوام نے ان سے جو امیدیں وابستہ کی تھیں وہ سب وقت کیساتھ ساتھ دم توڑ رہی ہیں باشعور عوام کو بھی احساس ہوگیا ہے کہ کس نے عوام کی خدمت کس انداز میں کی جھوٹے وعدے کر کے اقتدار میں آنے والوں کو عوام ووٹ کی طاقت سے بدلہ لے گی۔