لاہو ر(این این آئی)مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ ان ہائوس تبدیلی کی صورت میں شاہ محمود قریشی کا نام آیا تو غور کریں گے ،جسٹس قاضی فائز عیسی کے متعلق جو ریفرنس دائر ہوا اس کی وجوہات سب کو معلوم ہیں، پنجاب میں انتظامی بریک ڈائون ہو چکا ہے،پنجاب میں مٹی کا مادھو بٹھایا گیاہے جو ریمورٹ کنٹرول کے ذریعے چلتا ہیںاکتوبر،نومبرتک پنجاب حکومت کے پاس تنخواہیں اداکرنے کے بھی پیسے نہیں ہونگے ،اے پی سی میں ملک کو نالائق ٹیم سے جان چھڑانے کیلئے جو فیصلہ ہوگا اس میں اپنا کردار ادا کریں گے،ساہیوال سانحہ پر خاموش نہیں بیٹھیں گے،پنجاب کو بنی گالہ میں غیر منتخب ٹیم اور نالائق اعظم چلا رہاہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عظمیٰ بخاری ، عطاء اللہ تارڑ اور دیگر کے ہمراہ ماڈل ٹائون سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس میں کیا ۔ رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ پنجاب کا صوبہ 31مئی مئی 2018سے پہلے بہت بہتر تھا ،امن و امان قائم ہوا ،ترقیاتی کام ہوئے اورتمام صوبے پنجاب کی مثال دیتے تھے لیکن اب انتہائی افسوس سے کہنا پڑ رہاہے کہ پنجاب کاحال دیگر صوبوں کی طرح خراب ہو گیا ہے۔ حمزہ شہباز پر کرپشن کا کوئی الزام ثابت نہیں ہو ا،قانونی طورپر حمزہ شہباز کے خلاف کیس نہیں بنتا ،دس سالوں میں نوازشریف نے کئی ہزار ترقیاتی منصوبے شروع اور مکمل کئے لیکن ایک پائی کی کرپشن نہیں کی ،شریف برادران کاروبار سے حکومت میں آئے حکومت سے کاروبار نہیں کیا۔ انہوںنے کہاکہ فواد چودھری نے عصر حاضر کی بات تو کی لیکن علما ء کی تضحیک کی کہ سامنے بیٹھا شخص نظر نہیں آتا چاند کیا دیکھیں گے۔
ان ہاؤس تبدیلی کی صورت میں شاہ محمود کا نام آیا تو غور کرینگے: رانا ثناء
Jun 04, 2019