اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے سونا 700 روپے تولہ مہنگا

Jun 04, 2019

کرچی (نوائے وقت رپورٹ) روپے کی قدر میں ایک بار پھر کمی دیکھنے میں آئی ہے اور ڈالر کی قدر میں 58 پیسے کا اضافہ ہو گیا گزشتہ ہفتے روپے کی قدر میں استحکام دیکھنے میں آیا تھا تاہم گزشتہ روز کاروبار کے آغاز میں روپے کی قدر میں ایک بار پھر کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے بعد انڈر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 58 پیسے اضافے کے بعد 148.50 روپے تک پہنچ گئی ہے اوپن مارکیٹ میںڈالر 50 پیسے مہنگا ہو کر 149 روپے میں فروخت ہونے لگا۔علاوہ ازیں سونے کی قیمت 700 روپے فی تولہ بڑھ کر 71 ہزار 300 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ ڈالر کی قدر بڑھتے ہی سونے کی قیمت کو بھی پر لگ گئے ہیں اور گزشتہ روز ملک کی تمام صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ہوا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں بھی فی اونس سونے کی قیمت 13 ڈالر بڑھ کر 1306 ڈالر ہو گیا۔

مزیدخبریں