پنجاب کے سینما گھروں، سنی پلیکس اور تھیٹروں پر فی ٹکٹ 20 روپے انٹرٹینمنٹ ٹیکس عائد

لاہور (کلچرل رپورٹر)پنجاب بھر میں سینما گھروں، سنی پلیکس اور تھیٹروں پر فی ٹکٹ 20 روپے انٹرٹینمنٹ ٹیکس لگا دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن نے عید الفطر پر ٹیکس وصولی کیلئے پنجاب کے ہر ضلع میں2 سے 4 افسروں پر مشتمل ٹیمیں بنا دیں ہیں جو انسپکٹروں اور اسسٹنٹ ڈائریکٹروں پر مشتمل ہوگی۔ انٹرٹینمنٹ ٹیکس سے محکمے کو اس مد میں ماہانہ کروڑوں روپے آمدن متوقع ہے۔
انٹرٹینمنٹ ٹیکس

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...