وزیراعظم کیلئے سانپ کی کھال سے چپل بنانیوالے پشاور کے دکاندار کو 50 ہزار روپے جرمانہ

پشاور(این این آئی)محکمہ وائلڈ لائف خیبر پی کے نے جوتوں میں اژدھے کی کھال استعمال کرنے پر پشاور کے دکان دار چچا نورالدین کو 50 ہزار جرمانہ کردیا۔وزیر اعظم کیلئے بنائے گئے جوتوں میں اژدھے کی کھال کے استعمال کی تصدیق ہوگئی۔ محکمہ وائلڈ لائف نے کاریگر کو جوتوں میں اژدھے کی کھال استعمال کرنے پر 50 ہزار جرمانہ کر دیا جبکہ جرم قبول کرنے اور آئندہ جوتوں میں جنگلی حیات کی کھال استعمال نہ کرنے کی یقین دہانی پر جوتے واپس کردئیے۔ واضح رہے کہ نورالدین نے وزیراعظم کیلئے اژدھے کے چمڑے سے چپل تیارکی تھی تاہم سوشل میڈیا پر تصویر وائرل ہونے اور صارفین کی جانب سے تنقید کیے جانے پر محکمہ وائلڈ لائف نے ان کے خلاف کارروائی کی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...