ٹرمپ برطانیہ پہنچ گئے 41 توپوں کی سلامی، ملکہ الزبتھ سے ملاقات

Jun 04, 2019

لندن( نیٹ نیوز+ نوائے وقت رپورٹ+این این آئی ) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ برطانیہ کے تین روزہ سرکاری دورے پر پہنچ گئے ۔ ان کے ہمراہ اہلیہ ملانیا ٹرمپ بھی موجود ہیں۔ وہ یہ دورہ ملکہ برطانیہ کی دعوت پر کررہے ہیں۔ امریکی صدر منتخب ہونے کے بعد یہ ان کا دوسرا سرکاری دورہ ہے۔ غیرملکی خبرساں ادارے کے مطابق امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک ایسے وقت میں برطانیہ کا دورہ کررہے ہیں جب برطانوی وزیراعظم تھریسامے بریگزٹ سے متعلق اندرون ملک اتفاق رائے پیدا کرنے میں ناکام رہنے کے بعد اپنے مستعفی ہونے کا اعلان کرچکی ہیں۔ ٹرمپ خاتون اول میلا نیا ٹرمپ کے ساتھ بکنگھم پیلس پہنچے استقبال پرسن آصف ویلز اور ڈچز آف کارنوال نے کیا ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم نے صدر ٹرمپ اور میلا نیا ٹرمپ کا استقبال کیا 41 توپوں کی سلامی دی گئی جس کے بعد ٹرمپ کا گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ادھر دورے کے دوران بڑے پیمانے پر مظاہروں کا امکان ہے۔ تاہم لندن میں لینڈ کرنے سے قبل ٹرمپ نے میئر لندن صادق خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا امریکی صدر دورہ برطانیہ کے دوران اعلیٰ سطح کی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے اور اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر بھی زیر بحث آئیں گے تاہم ملکہ برطانیہ سے ملاقات کی ہے آج وزیراعظم تھریسامے سے ملیں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے لندن میں لینڈ کرنے سے قبل ہی اپنے ٹوئٹر بیان میں میئر لندن صادق خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ مجموعی طور پر میئر لندن کی کارکردگی بہت بُری ہے۔ امریکی صدر نے میئر لندن کو ناکام، بے حس اور پتھر دل قرار دیتے ہوئے مشورہ دیا کہ انہیں لندن میں ہونے والے جرائم پر توجہ دینی چاہیے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک دوسری ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ صادق خان نے انہیں نیو یارک کے نا اہل میئر ڈی بلاسیو کی یاد دلا دی اور ان کی کارکردگی بھی بہت مایوس کن تھی۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ وہ برطانیہ میں تقریبات کے دوران برطانیہ کے عظیم دوست بننے کے منتظر ہیں اور اس دورے کے دوران وہ بہت پر امید ہیں جواب میں میئر لندن کے ترجمان نے کہا ٹرمپ کا بچگانہ اور ہتک آمیز رویہ صدر کو زیب نہیں دیتا ۔

مزیدخبریں