پنجاب کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہ لگانے کا فیصلہ

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پنجاب کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ذرائع کے مطابق پرانے ٹیکسوں میں ردوبدل کا امکان ہے بجٹ ایک ہزار 430 ارب روپے کے لگ بھگ ہوگا ترقیاتی بجٹ 400 ارب روپے کے قریب ہوگا بجٹ میں خصوصی پنجاب کو خصوصی اہمیت دی جائے گی جنوبی پنجاب کیلئے 35 ارب روپے مختص کئے جانے کی توقع ہے ترقیاتی پروگرام میں شعبہ تعلیم و صحت کو ترجیح دی جائے گی شعبہ تعلیم کیلئے 52 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے شعبہ صحت پر تقریباً 50 ارب روپے خرچ ہوں گے آبپاشی کے منصوبوں پر بھی 26 ارب روپے خرچ کرنے کی تجویز ہے آئی ٹی اور گڈ گورننس پر 6، ٹرانسپورٹ پر 3 ارب روپے لگائے جائیں گے وزیر خزانہ پنجاب ہاشم جواب بخش صوبائی بجٹ 14 جون کو پیش کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...