اسکول آف فائنانس اینڈ ایڈمنسٹریشن تکمیلی مراحل میں ہے،ڈی آئی جی فنانس

کراچی (سٹی نیوز)آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام کی زیرصدارت ایک اجلاس میں اسکول آف فائنانس اینڈ ایڈمنسٹریشن کے سینٹرل پولیس آفس میں قیام کے حوالے سے جاری جملہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اس اسکول کے قیام کے اغراض ومقاصد کا بغور جائزہ لیتے ہوئے مزید ضروری ہدایات دی گئیں۔سی پی او کانفرنس روم میں منعقدہ اجلاس میں شریک ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ اینڈ ٹریننگ سندھ کے علاوہ ہیڈکوارٹرز,ٹی اینڈٹی/آئی ٹی،ٹریننگ،ڈی ایل، ایس آرپی،سی پی ای سی،آپریشنز سندھ کے ڈی آئی جیز اورلاجسٹک، فائنانس/ ایڈمن، ویلفیئر، اسٹیٹ اینڈ مینجمنٹ کے اے آئی جیز کو ڈی آئی جی فائنانس نے مذکورہ اسکول کے قیام اور بعداذاں اسکی اہمیت اور افادیت پر مختلف حوالوں سے تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ اسکول تکمیل کے قریب ہے اورجلد ہی اپنے اہداف اورمقاصدکو عملی جامہ پہنانے کے لیئے کام کا آغاز کررہا ہے ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ اسکول آف فائنانس اینڈ ایڈمنسٹریشن سے سندھ پولیس کے ڈی ڈی اوز، ایس ایس پیز،ایس پیز، ڈی ایس پیز،انسپکٹرز، سب انسپکٹرز،آفس سپر انٹینڈنٹس، سینئر/ جونیئر کلرکس، اکاؤنٹینٹ/اسسٹنٹ،پی ایز،ہیڈ محرران کوذریعہ طویل مدتی،قلیل مدتی ٹربیتی کورسز کرائے جائینگے۔

ای پیپر دی نیشن