قرآن کی بالا دستی ہمارا مقصد حیات ہونا چاہیے ، اُسامہ رضی

کراچی(نیوزرپورٹر) جماعت اسلامی یوتھ کراچی و ضلعی کونسل کی دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے نائب امیر جماعت اسلامی کراچی و نگران جے آئی یوتھ کراچی ڈاکٹر اُسامہ رضی نے کہا کہ زندگی کے تمام شعبے قرآنی احکامات کے تابع ہونے چاہییں ملک کی سیاست، حکومت ، معیشت اور عدالت سمیت زندگی کے تمام شعبوں کو قرآنی احکامات کے تابع کرنے کی ضرورت ہے اللہ کے دین کو نافذ کرنے سے رحمتیں اور برکتیں نازل ہوں گی۔ قرآنی احکامات کے نفاذ کے لیے عملی جدو جہد کی جائے ۔قرآن سے تعلق کو مضبوط کیا جائے۔ قرآن کے ذریعے لوگوں میں انقلابی تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔ دین کا غلبہ اور قرآن کی بالا دستی ہمارا مقصد حیات ہونا چاہیے۔ عید کے بعد جماعت اسلامی مختلف مہمات کا آغاز کرے گی۔ جماعت اسلامی یوتھ ان مہمات میں ہر اوّل دستہ بننے کے لیے ہر وقت تیار ہے ۔علاوہ ازیں صدرجے آئی یوتھ کرچی حافظ محمد بلال رمضان نے کہا کہ رمضان کامہینہ طاغوت کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے۔ جس نے ایمان اور احتساب کے ساتھ روزہ رکھا اللہ ایسے شخص کے پچھلے گناہ معاف کر دیتا ہے ۔ اسی لیے ایمان اور احتساب کے ساتھ روزہ رکھا جائے اور رمضان کی رحمتوں کو زیادہ سے زیادہ سمیٹا جائے۔

ای پیپر دی نیشن