ڈپلومہ ان کلینکل نیورولوجی کے سالانہ امتحانات2018 ء کے نتائج کااعلان

Jun 04, 2019

کراچی(نیوزرپورٹر)جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے مطابق ڈپلومہ ان کلینکل نیورولوجی اور پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ ان ٹیوبر کلوسزاینڈ چیسٹ ڈیزیزسالانہ امتحانات برائے 2018 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔نتائج کے مطابق ڈپلومہ ان کلینکل نیورولوجی کے امتحانات میں 08 طلبہ شریک ہوئے،01 طالبعلم کو کامیاب قراردیا گیا جبکہ 07 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیاب طلبہ کا تناسب 12.50 فیصدرہا۔پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ ان ٹیوبر کلوسزاینڈ چیسٹ ڈیزیز کے امتحانات میں 06 طلبہ شریک ہوئے،02 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ 04 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیاب طلبہ کا تناسب 33.33 فیصدرہا۔

مزیدخبریں