مقبوضہ علاقے کو جبری تسلط سے آزاد کرانے کیلئے جدوجہد جاری رکھی جائے: سید علی گیلانی

مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہاہے کہ رمضان المبارک اور عید الفطر کا بہترین پیغام یہی ہے کہ مقبوضہ علاقے کو جبری تسلط سے آزاد کرانے کے لیے جدوجہد جاری رکھی جائے۔

سید علی گیلانی نے عید الفطر کے موقع پر اپنے پیغام میں عوام پر زور دیا کہ وہ ہزاروں شہدائے کشمیر اورحق خود ارادیت کا مطالبہ کرنے پر بھارتی جیلوں میں نظربند سیاسی رہنمائوں اور کارکنوں کو اپنی دعائوں میں یاد رکھیں۔

ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے چیئرمین شبیر احمد شاہ کو جو پہلے ہی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی حراست میں ہیں آج بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے گرفتارکیا ۔

ادھر ڈیمو کریٹ فریڈم پارٹی کے ترجمان نے شبیر احمد شاہ کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک سیاسی رہنما کو ایک اور مقدمات میں گرفتار کرنے سے جبکہ وہ پہلے ہی جیل میں ہیں ' ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت اور اس کے ادارے شبیر احمد شاہ کو ثابت قدمی سے حق خودارادیت کے مقصد کی حمایت کی پاداش میں سزا دینا چاہتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن